Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، ایرانی سپریم لیڈر

Now Reading:

امریکا کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، ایرانی سپریم لیڈر
ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تین دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی صدر حسن روحانی  نے بھی جنرل قاسم  سلیمانی پر حملے   پہ رد عمل  دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم  اس گھناؤنے جرم کا امریکا سے شدید انتقام لے گی۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حملے پر سوشل میڈیا پر ردعمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی۔

جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے۔ جنرل سلیمانی کی فورس داعش، القاعدہ اور النصرہ کے خلاف لڑائی میں سب سے مؤثر طاقت تھی۔

Advertisement

قاسم سلیمانی جاں بحق،تیل کی قیمتیوں میں اضافہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمہ داری امریکا خود اٹھائے گا۔

دوسری جانب عراق کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی اس کی  سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور ملک کے وقار پر کھلا حملہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کو قتل کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔چند روز قبل امریکا نے عراق میں فضائی حملہ کر کے مقامی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے 25جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس حملے کے ردعمل میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی اور سفارت خانے کے بیرونی حصے کو آگ لگا دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر