Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر نے پی ایس ایل سانگ کے لیے مداحوں سے مدد مانگ لی

Now Reading:

علی ظفر نے پی ایس ایل سانگ کے لیے مداحوں سے مدد مانگ لی
علی

پاکستان کے معروف گلاوکار علی طفر نے پی ایس ایل 5 کا گانا تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل 5 کا گانا تیار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

 علی ظفر نے ویڈیو میں مداحوں سے پی ایس ایل 5 کے گانے کے لیے مدد مانگی اور کہا کہ گانا میں نے تیار کر لیا،  لیکن ویڈیو اس گانے کی اب آپ بنائے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار علی ظفر بتا رہے ہیں کہ پی ایس ایل 5 کے بنائے جانے والے گانے کی ویڈیو آخر کیسے بنائی جا ئے گی۔

علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کا ان آفیشل گانا گانے کی  تیاری شروع کر دی

علی ظفر ویڈیو میں تیز میوزک پر کچھ ڈانس کے اسٹیپ کر کے دیکھا رہے اوو مداحوں سے کہہ رہے کہ وہ بھی گروپ کی صورت میں اس طرح سے اسٹیپ کریں اور مجھے میل کریں۔

گلوکار نے کہا کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ مجھے اپنے اچھے سے کیمرے سے گانے کے لیے ڈانس کی ویڈیو بنا کر میل کریں۔

Advertisement

اس سے قبل گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کیا۔

گلوکار نے پی ایس ایل فائیو کےگانے کی ویڈیو  شئیر کی جو 22 سیکینڈ پر مبنی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں علی ظفر کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا ہے کہ ترانے کے بنانے سے پہلے تھوڑا ’وارم اپ‘ ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ کا استعمال بھی کیا۔

علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کا ان آفیشل گانا گانے کی  تیاری شروع کر دی

یاد رہے کہ علی ظفر نے ایک پروگرام میں عوام کی ڈیمانڈ پر بنائے گئے پی ایس ایل 5 کے ترانے سے متعلق کہا ہے کہ جب بھائی آگیا ہے تو شاہکار بھی آجائے گا، بڑے کم وقت میں گانا تیار کیا ہے۔

علی ظفرنے کہا کہ میرا نیا گانا سب کے لیے سرپرائز ہوگا ، اب پاکستان سپر لیگ 5 کے لیے میرا یہ نیا گانا بھی سب کو پسند آئے گا، اب ڈانس چیلنج شروع ہونے والا ہے۔

Advertisement

گلوکارعلی ظفر نے پی ایس ایل کا پرانا گانا جو انہوں نے گایا تھا اُس کا ذکر کیا اور کہا کہ  ’’سیٹی بجے گی‘‘ گانا بہت ہی ہٹ گیا تھا۔

علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستانی عوام مشترکہ طور پر یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے۔

گزشتہ روز قبل پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی غلطیوں کا غصہ علی عظمت نے علی ظفر پر نکالا تھا جس کا جواب انتہائی مزاحیہ انداز میں علی ظفر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا تھا۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل کے  ترانے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر