Advertisement

مزارقائدکی دیواروں پرکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی منظرکشی

پاکستان میں یوم کشمیر کے دن پر مقبوضہ وادی کے باسیوں سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیاجارہا ہے۔

کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئےکراچی میں مزار قائدکی دیواروں  پر مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی جارحیت کی منظر کشی کی گئی اور بھارت کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کا اظہار کرتےہوئے بھارتی فوج کے آگ اور خون کے کھیل کو اجاگر کیاگیا۔

Advertisement

یوم یکجہتی کشمیرکےموقع پر بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیاہے۔

نہتےنوجوانوں کوسری نگرکےعلاقےمیں گولیوں کانشانہ بنایاگیا،بھارتی فورسزنےضلع کلگام میں بھی سرچ آپریشن تیز کردیا،سرچ آپریشن کے دوران چادروچاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا.

دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو شہید کئے جانے پر کشمیری عوام نے شدید احتجاج کیا اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی.

واضح رہے کہ مودی سرکارنےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کررکھا ہے،وادی میں 185 دنوں سے کرفیو نافذ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گےاور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version