
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دو مریضوں کی تشخیص کی ہے ، اور کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی نوجوان روز قبل ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے کراچی پہنچا ہے۔
حفاظتی انتظامات کے تحت متاثرہ شخص کے اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں بھی مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین نےنے کرونا وائرس کے مریض کے بارے میں کہا ہے کہ چار گھنٹے بعد آنے والے ٹیسٹوں کی روشنی میں حتمی رائے دی جاسکے گی۔
220/ I can confirm first two cases of corona virus in Pakistan. Both cases are being taken care of according to clinical standard protocols & both of them are stable. No need to panic, things are under control. I will hold press conf tomorrow on return from Taftan.
Advertisement— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 26, 2020
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے موثر ترین انتظامات موجود ہیں اورایسی کسی بھی صورتحال میں شہریوں کو گھبرانے کی ضروری نہیں ہے۔
Pakistani Pilgrim Diagnosed with Carona
پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس منظر عام پر ایران سے کراچی آنے والا یحییٰ جعفری کرونا کا شکار مزید تفصیلات کیلئے کلک کریں : https://87a505d36e.nxcli.net/urdu/?p=63594&preview=true#BOLNews #caronavirusoutbreak #Pakistan #Karachi #Health #Iran #China
Gepostet von BOL am Mittwoch, 26. Februar 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News