
کورونا وائرس کی وجہ سے چین میں لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ووہان میں جان لیوا خطرناک کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے لوگوں میں حوصلہ افضائی بڑھانے کے لیے لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔
چین میں اس لائٹ شو کا انعقاد چین کے مختلف شہروں میں کیا گیا ہے۔
چین کے مختلف شہروں میں بلندو بالا عمارتوں کو ایل ای ڈی لائٹ پروجیکشن کے ذریعے روشن کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چین میں اب تک ووہان وائرس سے 908 اموات ہوچکی ہیں اور 40 ہزار سے زائد افراد اب تک اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ووہان شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں اوریہاں رہنے والا کوئی فرد بھی اس شہر سے باہر نہیں جاسکتا۔
اس کے علاوہ بیرونِ شہر سے آنے والی امدادی ٹیموں کو بھی خصوصی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس جاپان، سمیت اٹھارہ ممالک پہنچ گیا ہے۔
گذشتہ روز چین میں کورونا وائرس سے 97 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں جو اب تک ایک روز میں اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
چینی حکام کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد908ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے بھی آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایک لاکھ 87 ہزار 518 افراد کی اس شبے میں طبی نگرانی بھی کی جارہی ہے کہ کہیں ان میں کورونا وائرس موجود تو نہیں۔
چینی حکام کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق 3281 افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ہفتے کے اختتام تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2003 کی سارس وبا ءسے تجاوز کر گئی تھی۔ یہ وبا ءبھی چین سے پھوٹی تھی اور اس سے دنیا بھر میں 774 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وائرس پر تحقیق میں مدد کے لیے اپنی ایک ٹیم بیجنگ روانہ کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد اب مستحکم ہوچکی ہے لیکن ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وائرس کا عروج گزر چکا ہے۔
دوسری جانب جاپانی کروز جہاز پر مزید 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اس جہاز پر وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 136 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس، این 95 ماسک نے کاروبار چمکانا شروع کردیا
اس کے علاوہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے شبہ میں راجن پور کے ایک رہائشی 30 سالہ مسعود کو ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
مسعود کو آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے ٹیسٹ کے لیے نمونے اسلام آباد بھجوا دئیے گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعود کی حالت قدرے بہتر ہے تاہم انہیں احتیاطی طور پر آئی سو لیشن میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسعود نے کچھ عرصہ قبل راجن پور میں چینی افراد کے ہمراہ ملازمت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News