Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی خواہش ہے کہ چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے: شہریار آفریدی

Now Reading:

عمران خان کی خواہش ہے کہ چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے: شہریار آفریدی
غیر قانونی کاشت

شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ “وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔ تفصیلات کے مطابق شہر یار آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں سے پشتو زبان میں خطاب کر رہے ہیں اور کہ رہیں کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال بڑی تعداد میں چرس اور افیون جلائی جاتی ہے، دنیا کے اکثر ممالک میں منشیات سے دوائیں بنائی جاتیں ہی، فیکٹری کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، اللہ کے فضل سے منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے۔

شہریار آفریدی کے خطاب کی ویڈیوتیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے تنقید کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شہریار آفریدی نے وائرل ویڈیو پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات کے ساتھ وائرل کی ہے، میں کوہاٹ میں اپنے قبائلی عوام کو بتارہا تھا کہ حکومت تیراہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں نامیاتی دوائیں بنانے کے کارخانے لگائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھنگ سے بننے والےتیل کی فیکٹریاں لگائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار میثر آئیگا او برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے سیاسی مخالفین کے میڈیا سیل کے پاس اب جھوٹ بیچنے کے سوا کچھ نہیں بچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر