پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پی ایس ایل کے گانے کی دیوانی ہو گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کی تعریف کردی ہے۔
حال ہی میں پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا تیار ہو ریلیز کیا گیا تھا جس پر کوئی اچھا ردے عمل سامنے نہیں آیا تھا۔
حال ہی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان سُپر لیگ یعنی پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گا رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B8HD4mzlbjO/?utm_source=ig_web_copy_link
گلوکارعاصم اظہر نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’ہمارا پاکستان، ہمارا پی ایس ایل، ہمارا ترانہ، ٹرینڈنگ ون۔‘
گلوکار نے لکھا کہ ’آتا ہے جو آنے دو پاکستان تیار ہے۔
علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو گانے پر خاموشی توڑ دی
عاصم اظہر نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے PakistanZindabad اور TayyarHain۔
یاد رہےعاصم اظہر کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ پر ہانیہ عامر نے کمنٹ کیا کہ ’مجھے یہ پسند آیا۔
گلوکارعاصم اظہر کی اِس پوسٹ پر ماڈل مہرین نے بھی کمنٹ میں دل والے ایموجی بنائے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ کُچھ روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے اور یہ ترانہ پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، ہارون رشید، علی عظمت اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
