
امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے گلگت میں کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایلس ویلز نے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج کے دوران انتقال کرجانے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت پر نہایت افسوس اور دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں امریکا تمام میڈیکل ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے۔
We salute all the brave medical workers across South and Central Asia who are risking their lives to help the sick and keep us safe. Saddened to hear of the death of Dr. Usama Riaz, who was on the frontlines of the fight against #COVID19 in Pakistan. The U.S. stands with you. AGW
— State_SCA (@State_SCA) March 23, 2020
Advertisement
اپنے بیان میں ا یلس ویلز نے جنوب اور وسطی ایشیا کے طبی عملے کو بھی سلام پیش کیا ۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ہم طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچارہے ہیں۔ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کا علاج کرتے ہوئے خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے ۔
ڈاکٹر اسامہ ریاض، تفتان سے گلگت بلتستان آنے والے زائرین کے پڑی بنگلہ کے مقام پر قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں اس وائرس سے متاثر ہونے سے قبل خدمات انجام دے رہے تھے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement