
برطانیہ نے 7 کلو گرام دنیا کا مہنگا ترین سونے کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ہالی ووڈ فلم جیمز بانڈ کی فلم کے ریلیز کے موقع پر سونے سے بنائے گئے قیمتی سکہ جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے سرکاری ٹکسال دا رائل منٹ نے سوشل میڈیا پر ان تمام سکوں کی تصاویر کو شئیر کیا ہے۔
ہالی ووڈ فلم جیمز بانڈ کی فلم کی یادگار کے طور پر بنائے جانے والے سکوں میں سے ایک ہے جو حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔
کلیکشن میں سونے، چاندی اور دیگر دھاتوں سے بنے سکے ہیں جن پر سیریز کی تمام فلموں کے نام کندہ ہیں۔
ان کا وزن 5 اونس، 1 کلو گرام اور 2 کلو گرام ہے جبکہ ان کی مالیت 10 پاؤنڈز سے 2 ہزار پاؤنڈز تک ہے۔
حال ہی مین جاری کیے جانے والا سکہ 7 کلو گرام سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت 7 ہزار پاؤنڈز ہے۔
یہ سکہ جیمز بانڈ سیریز کی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔
سکے پر جیمز بانڈ کی گاڑی اور اس کی نمبر پلیٹ کا ہندسہ یعنی 007 کندہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ سکہ کی قیمت کو ادارے کے جانب سے نہیں بتایا گیا ہے تاہم اندازہ ہے کہ اس کی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 990 پاؤنڈز تک ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News