Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے سارک کانفرنس پر  بھارتی سیاست کو مسترد کر دیا

Now Reading:

پاکستان نے سارک کانفرنس پر  بھارتی سیاست کو مسترد کر دیا
بھارتی سفارتخانے

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سارک کانفرنس میں تبصرے پر سیاست کو مسترد کر دیا۔

تٖصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں سارک کے ممبر ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کے تبصرے کو موڑنے کی بھارتی وزارت خارجہ کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کے تبصرے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کی کوششیں گمراہ کن ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے تناظر میں مقبوضہ جموں کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی اور مقبوضہ کشمیر میں مواصلات پر پابندیوں کو ختم کرنے اور طبی سامان تک رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ناصرف پاکستان بلکہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت سمیت دنیا بھر سے متعدد آوازیں آٹھ رہی ہیں، کوویڈ 19 پر سارک کے رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا مقصد سارک کے ممبروں سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

Advertisement

کورونا وائرس پر سارک سربراہ ویڈیو کانفرنس

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہجنوبی ایشیاء کے عوام بخوبی واقف ہیں کہ کون سا ملک سارک کے عمل کو سیاسی بنانے کے لئے کوشاں ہے جبکہ پاکستان نے مناسب وقت پر سارک کے وزرائے صحت کی کانفرنس کی میزبانی کے لئے اپنی تیاری کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کورونا وائرس سے متعلق ویڈیو کانفرنس ہوئی تھی جس میں علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کانفرنس سے خطاب میں رکن ممالک کو پاکستان کے اٹھائے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی مدد سے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ فلائٹس کی ریگولیشن، قرنطینہ، آئسولیشن سہولتیں فراہم کر رہا ہے اورپاکستان کیسز کو کم ترین رکھنے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے جبکہ عالمی دارہ صحت نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر