Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 116  کیسز کی تصدیق

Now Reading:

صوبہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 116  کیسز کی تصدیق
سندھ، کے پی کے 

صوبہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 116  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1335 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  صوبہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 55 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 40 مریض پنجاب ،19 سندھ جبکہ خیبر پختونخوا میں 57 مریض سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 19  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 440 تک پہنچ چکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 11 مریض سامنےآ گئے جبکہ اور حیدرآباد میں لوکل ٹرانسمیشن کا 1 اور لاڑکانہ میں ایران سے آئے 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 164 ، حیدرآباد میں کل تعداد 3 ، لاڑکانہ میں 7 ، دادو میں 1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 265 تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement

ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 14  مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور  ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ کراچی میں ایک سو 33 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 40 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 448 تک پہنچ گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق   ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے46 زائرین، لاہورمیں 105  افراد ، کورنٹین کیے گئے زائرین کے علاوہ ڈی جی خان میں 2 ڈاکٹروں سمیت کل 5 افراد، گجرات میں 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19 اور راولپنڈی میں 14 مریضوں، ملتان میں 3، فیصل آباد 5، منڈی بہاوالدین 3، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریض، اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں  اور  ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  جبکہ اب تک 4 مریض کورونا وائرس سے  جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک مریض راولپنڈی، 3 لاہور میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں  ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز کی تصدیق

ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔

Advertisement

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

دریں اثناء آج خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت  کے مطابق نئے کیسز میں مردان سے 36،پشاور 5 بونیر 4,نوشہرہ اور صوابی سے 3،3 ،اورکزئی 1،شانگلہ سے 1کیس رپورٹ ہوئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر