پاکستان کے معروف اداکار سمیع خان نے ائیر لائن عملے سے ماسک پہننے کی درخواست کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار سمیع خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہی لکھ رہا ہوں جو میں نے دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ائیر لائن کے عملے سمیت، ائیر پورٹ پر موجود کاؤنٹر پر کام کرنے والے لوگ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔
I am sharing what i saw.i request all airline staff handling check in procedures at counters to wear masks.kindly make it compulsory for entire working staff at airports(red zone).i request the auhorities to make it happen. @official_pcaa @jinnahterminal @ImranKhanPTI
— sami khan (@samikhan421) March 18, 2020
اداکار سمیع خان نے یہ وزیر اعظم عمران خان اور جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے حکام سے کہا کہ اس معاملے پر سختی سے نوٹس لیں۔
کم وقت میں کروناوائرس کی تشخیص کرنےوالاماسک تیار
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 299 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
