Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد بن سلمان نومبر میں بادشاہ بن جائیں گے؟

Now Reading:

محمد بن سلمان نومبر میں بادشاہ بن جائیں گے؟
Muhammad Bin Salman

محمد بن سلمان 2015ء میں اپنے والد کے بادشاہ بننے کے بعد سے سعودی ریاست پر اپنا کنٹرول مضبوط بنانے کی جستجو میں مصروف عمل ہیں اور اقتدار کی دوڑ میں شامل دیگر شہزادوں کو عہدوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہیں۔ محمد بن سلمان نے پہلے نائب ولی عہد بن کر وزارتِ دفاع کا قلمدان سنبھالا اور انٹیلی جنس اور سعودی فوج پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی، بعد میں ولی عہد محمد بن نائف کو ہٹا کر خود ولی عہد بنے اور شاہی محل کا مکمل کنٹرول بھی ان کے ہاتھ آگیا۔

مملکت کے بادشاہ شاہ سلمان کے اقتدار کے 5 سال مکمل ہونے کے بعد اب یہ اطلاعات آرہیں ہیں کہ شہزادہ محمد بن سلمان نومبر میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والی جی20 سربراہ کانفرنس سے پہلے بادشاہ بننے کی تیاری میں ہیں- شہزادہ محمد بن سلمان نے مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنے سگے چچا اور شاہ سلمان کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کو گرفتار کروایا، ان کے علاوہ سابق ولی عہد محمد بن نائف کو بھی حراست میں لیا گیا ہے- ۔ یہ دونوں شہزادے شاہی خاندان میں شاہ سلمان کے بعد سینئر ترین ارکان ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ان گرفتار شہزادوں پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ اقتدار پر قبضے کے لیے امریکا سمیت بیرونی طاقتوں سے رابطے میں تھے۔
سعودی سرکاری ذرائع سے میڈیا کو جو اطلاعات دی گئیں ان کے مطابق شاہ سلمان نے گرفتاریوں کے حکم نامے پر خود دستخط کیے۔

شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور دیگر شہزادوں کی گرفتاری کی ایک وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ سینئر شہزادے جانشینی کی فہرست تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ سعود بن عبدالعزیز کے بیٹے ہونے کی حیثیت سے احمد بن عبدالعزیز تخت کے مضبوط امیدوار ہیں اور سینئر شاہی ارکان، سیکیورٹی اداروں اور مغربی طاقتوں میں ان کے حامی بھی موجود ہیں۔

Advertisement

محمد بن سلمان خود تخت سنبھالنے کے لیے بے چین ہیں اور نومبر سے پہلے تخت نشینی کا سوچ رہے ہیں اور نومبر میں جی20 سربراہ کانفرنس میں وہ عالمی طاقتوں کی ایک طرح سے توثیق حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ محمد بن سلمان کو بادشاہ کی خرابی صحت کی بنا پر تخت سے علیحدگی اور خود اقتدار میں آنے کے لیے بیعت کونسل کی توثیق کی ضرورت ہوگی، اور اگر بیعت کونسل میں شامل سینئر شہزادے محمد بن سلمان کی توثیق کردیتے ہیں تو انہیں خاندان کے اندر سے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

محمد بن سلمان کی پالیسیاں ایک جواری کی چالوں جیسی ہیں،نومبر تک بادشاہت سنبھلانے کے لیے شہزادوں کی گرفتایاں، تیل کی قیمتوں کی جنگ، محمد بن سلمان کے نئے جوئے ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرم کے دلائے اعتماد پر محمد بن سلمان نے یہ بڑے داؤپیچ کھیلے ہیں کیونکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شہزادوں کے بارے میں بغاوت کی خبر امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پہنچائی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر