Synopsis
اداکارہ نادیہ جمیل ،بریسٹ کینسر کی سرجری مکمل ہو گئی

پاکستان کی نامور اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے بتایا کہ ان کی بریسٹ کینسر کی سرجری مکمل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور کیمشن میں لکھا کہ میں اب ٹھیک ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’میرے پیاری ٹوئٹر فیملی، میری سرجری ختم ہوچکی ہے اور میں اب اچھے سے صحتیاب ہو رہی ہوں۔
نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر بتایا کہ 20 تاریخ کو اس مرض کا علم مجھے ہوا تھا۔اداکارہ نے تمام لوگوں سے کہا کہ دعا کریں کہ میں اِس مشکل گھڑی میں مثبت رہوں اور جو کچھ بھی ہو اللّہ کی مرضی سے ہو۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم آپ لوگ میرے لیے دُعا کری۔
اداکارہ نے امنے تمام مداحوں سے خود کے خیریت ہونے کی اُمیدس بھی دلائی۔
دوسری جانب اداکارہ نے ایک اور ٹوئیٹ جس میں ہیش ٹیگ CanceFighter استعمال کیا۔
اداکارہ کے ٹوئیٹ پر تمام مداح اور سماجی کارکن انہیں صحت یابی کی دعا دے رہے ہیں۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے لکھا کہ میری پیاری نادو میں آپ کے لیے دُعاگو ہوں، آپ مضبوط رہیں۔
واضح رہے کہ 3 اپریل کو اپنےایک ٹوئٹ کے ذریعے نادیہ نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News