 
                                                                              یوم بھٹو کی مناسبت سے اس موقع پر آصف علی زرداری نے پیغام شہید بھٹو کے جیالوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔
سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے 41 سال گذرنے کے باوجود شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں جبکہ ان کے قاتل تاریخ کے مجرموں کے کٹہڑے میں کھڑے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیٸرمین قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 41 ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ قاٸد عوام شہید نے صدیوں سے استحصال کے شکار عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے سیاست کو خلق خدا کے قدموں میں لا کر کھڑا کیا ،سابق صدر نے کہا ہم نے بھٹو شہید کے اس فرمان کو مشعل راہ بنایا کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی تقریب ملتوی، بلاول بھٹو کا اعلان
سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے عوام کی حکمرانی کے اصول پر نہ کبھی سمجھوتہ کیا نہ ہی کرینگے۔
انہوں نے کہا شہید قاٸد عوام کے منشور پر عمل کرنے سے ملک کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر ترقی اور روشنی کی منزلیں طے کرینگے۔
قبل ازیںشہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب ملتوی کرتے ہوئے جیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 4 اپریل کو ہونے والی پی پی پی کا سالانہ اجتماع مؤخر کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیالوں سے درخواست ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں، جیالے آگاہی پھیلائیں اور کمزوروں کی مدد کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں کے لئے سب سے اہم ہے کہ وہ سماجی دوری کی مشق کریں اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں اور مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیالوں کو اپنی حکومت کی کاوشوں پر اس کی سپورٹ بھی کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چار اپریل کو ہونے والی پی پی پی کا سالانہ اجتماع مؤخر کردیا گیا ہے اس لئے 4 اپریل کے حوالے سے عوام کو موبلائز کرنے کی تمام سرگرمیاں ملک بھر میں فوری طور پر بند کی جائیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 