Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے، نفیسہ شاہ

Now Reading:

پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے، نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنیز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اٹارنی جنرل کے اس بیانیہ کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھا گیا ہے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا یہ بیانیہ کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کیا گیا ہے دراصل محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے بغض رکھنے والوں نے ملک کی کروڑوں غریب اور مستحق خواتین سے کفالت چھین لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیسا احساس ہے جس کے تحت کروڑوں غریب اور مستحق خواتین سے کفالت چھین لی گئی۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ یہ وقت تھا کہ غریب اور معاشی طور پر کمزور لوگوں کی مکمل کفالت کی جاتی، مالی امداد میں اضافہ کرکے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بیروزگار افراد کے خاندانوں کو بھوک اور احساس کمتری سے بچایا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق خواتین میں اعتماد کا رحجان پیدا کرنا تھا اور اس کے لئے عوامی حکومت کو بڑی محنت کرکے غریب خواتین تک رسائی ملی تھی۔ اس پروگرام کا نام تبدیل کرنے سے غریب اور بے سہارا خواتین کے حق پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔

Advertisement

 ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب عوام کورونا کی وجہ سے لاک ڈائن کا شکار ہیں ان کو ریاستی امداد سے محروم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران اینڈ کمپنی کو کوئی اخلاقی، قانونی اور جمہوری اختیار نہیں کہ وہ صرف محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے تعصب کی وجہ سے پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون میں من مانی اور غیر جمہوری ترمیم کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت عقل کے ناخن لے اور غریب عوام کی بددعاﺅں سے بچے کیونکہ غریب اور مستحق عوام کی بددعائیں موجودہ حکومت کو ڈانواں ڈول کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر