بھارت کی جانب سے ہمیشہ سے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس بار پھر بھارت نے پاکستانیوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فنکاروں اور ٹیکنیشنز کی یونین فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا نے پاکستانیوں کے ساتھ کس طرع کا کام بھی نا کرنے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے۔
اننہوں نے اپنے فنکاروں اور ٹیکنیشنز کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نان کوآپریشن سرکلر کے باوجود بھارت میں کچھ اراکین پاکستانی فنکاروں اور ٹکنیشنز کے ساتھ کام کر رہے۔
انہوں نے بتایا کہ اراکین سرکلر کی خلاف ورزی کر رہے اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
پریس ریلیز میں بتایا کہ بھارت میں کچھ لوگ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ آن لائن کام کر رہے ہیں۔
پریس میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کے مزید پروجیکٹس بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔
واضح رہے بھارت میں سختی سے بھارتی فنکاروں اور ٹیکنیشن کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کریں اور اگر کوئی کریں گا تو سخت کاروائی اس کے خلاف کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
