 
                                                                              پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ نیلم منیر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ مدد کرتے وقت تصویریں اور ویڈیوز نہ بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق ادکاروں نے اپنے اپنے سماجی رابطے کے اکاوئنٹ کے ذریعے کہا کہ امداد وصول کرنے والوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جو یومیہ اجرت پر زندگی بسر کرنے والوں کے لیے ایک مشکل کی گھڑی ہے۔
اس حوالے سے فیصل قریشی نے کہا کہ حکومت سمیت مخیر حضرات کی بڑی تعداد ایسے لوگوں کی مدد کررہی ہے لیکن ان میں سے بعض تشہیر کی غرض سے تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں۔
AdvertisementKhudara imdad karty waqt picture ya video na bnayien kuch ayese loug hain jo majbori ki waja sey yeah madad hasil kar rahien hain ..logoon ki majbori ko publicity stunt na bnayien ..aur yeah waqt bari zalim cheez hey
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) March 31, 2020
فیصل قریشی نے درخواست کی کہ کسی کی مجبوری کا فائدہ نہ اٹھائیں، کیونکہ امداد وصول کرنے والےمجبوری میں یہ کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لوگوں کی مجبوری کو عوام میں مقبول ہونے کے لئے استعمال نہ کریں کیونکہ وقت بڑی ظالم چیز ہے ۔
فیصل قریشی کے اس پیغام کو قومی کرکٹر محمد عامر نے بھی سراہا اور لکھا کہ اللہ کرے کہ لوگوں کو سمجھ بھی آجائے۔

دوسری جانب اداکارہ نیلم منیر نے بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔
https://www.instagram.com/p/B-XXQNdFGJP/?utm_source=ig_web_copy_link
نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں ذاتی اپیل ہے کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی کہ جو لوگ موجودہ صورتحال میں دن و رات دوسروں کی مدد اور خدمت کرنے والوں خواہ وہ ڈلیوری بوائے ہو یا گھروں پر کام کرنے والے ملازم، ہمیں ایسے لوگوں کا درد محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب ایسے لوگوں کے لیے قدم آگے بڑھائیں اور عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔
واضح رہے فیصل اور نیلیم نے یہ پیغام سوشل میڈیا پر کچھ ادکاروں کی جانب سے مدد کی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کی وجہ سے شئیر کیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 