Synopsis
عالمی ادارہ صحت نے چین کا ساتھ دے دیا
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین پر امریکی الزامات کی تردید کردی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پرلیب میں نہیں بنایا گیا بلکہ یہ وائرس جانوروں سے آیا ہے، تمام دستیاب شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس چمگادڑ سے شروع ہوا تھا، لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کوجعلی نظریات کے بجائے حقائق پر توجہ دینی چاہئے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین پر الزام لگایا تھا کہ کورونا کو ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News