Synopsis
وزیراعظم اور کابینہ نے خود اپنی تنخواہ کم کر دی
وزیراعظم اور کابینہ نے خود اپنی تنخواہ کم کر دی
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن اور ان کی کابینہ نے اپنی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے وہ اور ان کی کابینہ اگلے 6 ما ہ تک اپنی تنخواہ 20 فیصد کم لیں گے۔
کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد، اموات ایک لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئیں
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی عوام کا احساس ہے جنہیں کورونا عالمی وبا کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا ہے۔ اسی لیے وہ خود، وزراء اور پبلک سروس چیف ایگزیکٹیو اگلے 6 ماہ کیلئے بیس فیصد کم تنخواہ وصول کریں گے۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران نیوزی لینڈ کے بروقت اقدامات کی وجہ سے وہاں مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد کافی کم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News