Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس سے متعلق نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے کیا کہا؟

Now Reading:

کورونا وائرس سے متعلق نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے کیا کہا؟
کورونا وائرس

کورونا وائرس کی عالمی وباء نے جہاں دنیا بھر کے انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے  وہیں اس کے حوالے سے متضاد باتیں بھی سامنے آرہی ہیں۔

امریکہ کی جانب سے چین پر اور چین کی جانب سے امریکہ پر یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ کورونا وائرس انہوں نے کسی لیبارٹری میں تیار کیا ہے۔

گذشتہ ہی دنوں ایسا ہی  ایک بیان نوبل انعام یافتہ جاپانی سائنسدان کے نام سے گردش کر رہاتھا کہ یہ وائرس  چین کی لیب میں انسانوں نے بنایا  ہے۔

تاہم برطانوی  نشریاتی ادارے نے اس بات کی تردید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبل انعام یافتہ جاپانی سائنسدان سے منسوب کیا  جانے والا یہ بیان بالکل غلط ہے، انہوں نے ایسا ہرگز نہیں کہا۔

جاپانی سائنسدان  پروفیسر تاسوکو ہونجو کے نام سے اس بیان کو غلط انداز میں سوشل میڈیا پر مختلف زبانوں میں پھیلایا جا رہا ہے۔

Advertisement

پروفیسر تاسو کو ہونجو کا کہنا تھا کہ ان کے نام سے جھوٹ پر مبنی خبر  چلائے جانے پر انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ  پروفیسر تاسو کو ہونجو نے 2018 میں فزیولوجی اور میڈیسن میں نوبل انعام جیتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر