Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمانی فیصلوں پر عمل کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پارلیمانی فیصلوں پر عمل کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
پارلیمانی

وزیر اعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمانی سطح پر کیے جانے والوں فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ملاقات ہوئی جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے وزیر اعظم کو پارلیمانی سطح پر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی لیڈروں نے وبا پر قابو پانے کے لیے مثبت تجاویز دی ہیں۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متلعق امور سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے فخر امام کی سربراہی میں تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کرونا پاکستان سمیت دنیا کیلئے امتحان ہے، وزیراعظم

اس موقع پر وزیر اعظم  عمران خان نے اسپیکر کی جانب سے زائرین اور تبلیغی جماعت کے لیے تشکیل دی جانے والی فنگشنل کمیٹی کے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں   عمران خان نے کہا کہ پارلیمان قوم کی اجتماعی سوچ کی عکاس ہے جبکہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وزیر اعظم  عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے وزیراعظم کی طرف سے قائم کیے گئے کورونا ریلیف فنڈ کو قومی سطح پر پذیرائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلیف فنڈ میں پاکستانی قوم کی بھرپور شرکت وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر