
پاکستان کے دیگر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی ہے۔
یادرہے کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہو گیاتاہم میدانی علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں رہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب۔ بالائی خیبر پختونخوا۔ بالائی سندھ ۔ شمال مشرقی بلوچستان۔کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک بھر میں رم جھم برسات کی جھڑی لگ گئی اور خیبر پختونخو اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News