امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے اس سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں امریکی صدر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او شروع ہی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں ناکام رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت پر چین کا مکمل کنٹرول ہوچکا ہے اور چین نے کورونا کے حوالے حقائق کو دنیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے اور ڈبلیو ایچ او کو بھی حقائق بتانے سے روکا جس کی وجہ سے کورونا کو ابتداء میں ہی روکنے میں ناکامی ہوئی ہے۔
دوسری جانب امیریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پیٹرس ہیرس کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات ختم کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ الٹا موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News