
عالمی وبا سے جہاں لوگ متاثر ہو رہے تھے وہیں اب بچوں کے نام بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں بھارت میں کورنا اور کوویڈ کے بعد کورنٹائن اور سنیٹائزر کی پیدائش ہو گئی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ایک گاؤں میں والدین نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بیٹوں کے نام ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ رکھ دیے۔
یاد رہے کہ کورونا نے طرز زندگی تو بدلا ہی تھا پر اب ناموں کو بھی نیا رنگ دے دیا ہے۔
اس حوالے سے بچوں کی ماں کا کہنا تھا کہ انہیں اندازاہ ہوا کہ کورونا سے بچنے کے صرف دو ہی طریقے ہیں اور وہ ہیں ’کورنٹائن‘ ہوجانا اور حفاظت کے لیے ’سینیٹائیزر‘ سے بار بار ہاتھ دھونا۔
اس لیے انہوں نے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے بچوں کے نام ہی ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ رکھ دیے۔
بچوں کے والد نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کے نام سے قبل ڈاکٹرز سے بھی مشورہ کیا اور انہوں نے بھی انہیں بچوں کے لیے ’کورنٹائن‘ اور ’سینیٹائیزر‘ نام ہی تجویز کیے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ایک جوڑے نے رواں برس اپریل میں اپنے ہاں پیدا ہونے والے 2 جڑواں بچوں کے نام بھی ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھے تھے۔
جوڑے کے ہاں ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی اور جوڑے نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بچے کا نام ’کورونا‘ جبکہ دوسرے کا نام ’کووڈ‘ رکھا تھا۔
جوڑے نے بیٹے کا نام ’کووڈ‘ اور بیٹی کا نام ’کورونا‘ رکھا۔
a
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News