
کورونا وائرس کے خلاف مثبت اثر دکھانے والی دوا کلوروکوئن کے منفی اثرات سامنے آگئے۔
کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کورونا وائرس کے سنجیدہ مریضوں پر کلوروکوئن اور ہائڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال فوری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے سنجیدہ مریضوں پر کلوروکوئن ادویات کا استعمال بند کر دیا گیا ہے ۔ کیونکہ ان ادویات کے استعمال سے اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ تحقیق کے مطابق کلوروکوئن اور ہائڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو رہی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کیلئے صحت مند افراد کا بھی کلوروکوئن کا استعمال کرنا اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنا ہے
اس سے قبل تحقیق میں کلوروکوئن کو کورونا وائرس کے خلاف مثبت اثرات سامنے آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News