
یورپی یونین نے کورونا ریلیف فنڈز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کا جو نقصان ہوا ہے اُس نقصان کو پورا کرنے اور معشیت کی بحالی کے لیے 750 ارب یورو کا فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
یورپین کمیشن نے بتایا کہ ان میں وہ تمام رقم بھی شامل ہونگی، جنہیں 2021 سے 2027 کے یورپین بجٹ میں پہلے ہی سے متعین کردیا گیا ہے۔
یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین نے کہا کہ اس مشکل کو معاشی بحالی کے اس منصوبے کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ارسلا واندر لین نے بتایا کہ یہ صرف بحالی ہی نہیں بلکہ یہ ہمارے مستقبل کے لیے بھی سرمایہ کاری ہے۔
اس حوالے سے صدر یورپین کمیشن کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کا یہ منصوبہ ایک ایسے یورپ کی جانب سے ہے جس نے کورونا وائرس کی اس وباء میں ایک لاکھ 75 ہزار شہری گنوائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ نے ایک بڑی معاشی تباہی کا بھی سامنا کیا کیا ہے۔
یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے تمام ممبر ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اس منصوبے کی تمام جزیات پر جلد سے جلد تفصیلی غور و خوض کرلیں۔
یاد رہے کہ درخواست میں کہا گیا کہ 19 جون کو منعقد ہونےوالی یورپین سمٹ میں اس منصوبے کی تمام جزیات پیش کر دی جائے۔
واضح رہے یورپین کمیشن کے مطابق مذکورہ 750 ارب اور معاشی بحالی کی دوسری مدات کے لیے مختص رقوم ملا کر مجموعی رقم کا حجم 1 اعشاریہ 85 کھرب یورو تک جا پہنچے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News