
ملک بھر میں جلد گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہےکہ جمعرات تا منگل ملک میں بارشوں اور گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشیں پنجاب،خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ہوں گی۔
اس کے علاوہ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ راولپنڈی ،جہلم ، چکوال ، اٹک اور میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب، منڈی بہاءالدین، لاہور،گجرات ،سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، جیک آباد ، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص، شہبد بےنظیر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، موئن جودڑو میں درجہ حرارت 50 ہوگیا۔
جبکہ دادو اور نواب شاہ میں 49، سبی 48،، سکھر47، حیدر آباد میں 44 ڈگری، کراچی میں 38 ، کوئٹہ میں 35 ڈگری، جموں 40 ، سری نگر میں 27 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے۔
این ڈی ایم اے نے کل جعمرات سے منگل 2جون تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کے مد نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
تمام صوبائی محکمہ جات، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ہنگامی حالت کے دوران سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم کو ارسال کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News