
جرمنی نے پانچ لاکھ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت رکھنے والی کٹس پاکستان کو فراہم کر دیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر برنہارڈ شلاگہک نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرمنی کی عطیہ کردہ کرونا کی ٹیسٹنگ کٹس اس ہفتے پاکستان پہنچ گئیں اور ان ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ 5 لاکھ سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
بہت خوشی ہوئی کہ جرمنی کی عطیہ کردہ #COVIDー19 ٹیسٹ کٹس گذشتہ ہفتے پاکستان پہنچ گئیں۔ ان ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ 500،000 سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں۔ یہ کثیر الجہتی پاک-جرمن تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے!🇩🇪🇵🇰 https://t.co/t8hnbXTloq
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) May 4, 2020
جرمن سفیر برنہارڈ شلاگہک نے مزید کہا کہ یہ کثیر الجہتی پاک جرمنی تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے، گذشتہ ہفتے جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی ان ٹسٹنگ کٹس کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا۔
درست نتائج نہ بتانےپربھارت نےچینی کوروناٹیسٹ کٹس کاآرڈرمنسوخ کردیا
یاد رہے اس سے قبل ڈاکٹر فیصل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹ پر اپنے ایک پیغام میں انکشاف کیا کہ ہم نے پاکستان کے لیے اسٹیٹ آف آرٹ کوویڈ 19 ٹسٹنگ کٹس کا انتظام کیا۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ یہ اسٹیٹ آف آرٹ ٹسٹنگ کٹس جرمنی نے عطیہ کیں اور ان کٹس کے لیے خصوصی ریفریجیشن ،لاجسٹکس اور خصوصی ہینڈنگ کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News