
امریکی اداکارہ ڈکوٹا جانسن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے شدید پریشان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 14 یا 15 سال کی عمر سے ان کے ساتھ یہ مسلہ ہے کہ وہ کسی بات پر جلد پریشان ہو جاتیں اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتیں ہیں۔
انٹرویو کے دوران ہوسٹ کے سوال کرنے پر اداکارہ نے کہا کہ بہت سی پیچیدگیاں ہیں جنھیںوہ اپنے اندر سے نکال نہیں پا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈکوٹا جانسن ایک مشہور امریکی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ نے بہت بار دیگر انٹرویو میں اپنے ذہن کی اس کیفیت کے بارے میں بتایا ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ذہنی حالت کو بہت کرنے کے لیے وہ اکثر تھراپی بھی لیتیں ہیں۔
اداکارہ نے 2015 میں اپنے ایک انٹرویو میں اس ذہنی معذوری کے حوالے سے بات کی تھی اور بتایا تھا کہ بعض انہیں اس بات کا علمبھی نہیں ہوتا کہ وہ کیا سوچ رہی ہیں یا کیا کررہی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال ڈکوٹا جانسن کو رات رات بھر بے چین اور ایک اضطراب کی حالت میں رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ڈکوٹا جانسن 4اکتوبر 1989ء میں پیدا ہوئیں۔”دی سوشل نیٹ ورک، 21جمپ سٹریٹ، نیڈ فار سپیڈ، ملیک ماس، ہاؤ ٹو بی سنگل“ ڈکوٹا کی مشہور فلمیں ہیں۔اور ” دی آفس، سیچرڈے نائٹ لو“ ان کے مشہور ڈی وی ڈرامے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News