پی آئی اے کا طیارہ کیسے گرا؟ حادثے کی وجوہات کیا تھیں؟ تحقیقات شروع کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وجوہات جاننے کیلئے چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، ایئر کموڈور محمد عثمان غنی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہونگے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوا ہے، راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز آبادی پر گر گیا، طیارے کے پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو ’مے ڈے‘ کال بھی دی تھی۔
طیارے کے لینڈنگ گیئر نہ کھلنا بھی وجہ بتائی گئی ہے لیکن بول کی حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں طیارے کے کھلے پہیے دیکھے جاسکتے ہیں۔
حادثے کا شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے، جس کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News