
کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں بری طرح پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے آم کی فصل بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔
لاک ڈاون کی وجہ سے آم کی فصل کی تیاری میں تاخیر ہو گئی جس کی وجہ کورونا کی وجہ سے نافز ہونے والا لاک ڈاون ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت تجارت کو خط بھجوایا گیا ہے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کو بھیجے جانے والے خط میں آم کی ایکسپورٹ 20 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
خط میں اس بات کی وضاحت کر دی گئی ہے وزارت تجارت نے آم کی ایکسپورٹ کے آغاز کے لیے 20 مئی کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن موسمیاتی اثرات کی وجہ سے آم کی فصل تیار نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب خط میں اس مسلے کی بھی واضاحت کی گئی کہ آم کے باغات میں افرادی قوت کی کمی ہے۔
واضح رہے کہ پھلوں کے بادشاہ آم کی ساخت بری طرح متاثر ہوئی لہذا خط مین درخواست کی گئی ہے کہ آم کی ایکسپورٹ 20 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News