Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہور اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار

Now Reading:

مشہور اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے نامور اداکار بھی اس عالمی وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نوید رضا بھی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں اس بات کی تصدیق خود اداکار نوید رضا نے کی ہے۔

نوید رضا نے اپنے ساتھی اداکاروں کو کورونا کی علامات سے آگاہ بھی کیا ہے۔

اداکار نوید رضا نے سماجی اربطی کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارنے اپنے ساتھ اداکاروں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار نوید نے ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ میری اِس ویڈیو کا مقصد یہ ہے کہ میں اپنے ڈرامہ سیریل کے ساتھی اداکاروں کو خود میں ظاہر ہونے والی کورونا علامات سے آگاہ کر سکوں۔

Advertisement

اداکار نے بتایا کہ پہلے دن مجھے سر اور جسمانی درد کے ساتھ پانی کی کمی محسوس ہوئی۔

 جبکہ اُس کے اگلے دن مجھے بخار کے ساتھ ہی کمزوری بھی محسوس ہونے لگی لیکن مجھے فلو نہیں ہوا اور نہ ہی گلا خراب ہوا۔

نوید رضا نے بتایا کہ تیسرے دن بھی میرے یہ ہی حالت رہی اور اُس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔

نوید رضا نے ہدایتکار، پوڈیوسرز اور دیگر اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شوٹنگ کے لیے سیٹ پرجاتے ہیں تو براہِ مہربانی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں کیونکہ ہم ہی ایک دوسرے کو اِس وائرس سے بچا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار و پرڈیوسر یاسر نواز اوراُن کی اہلیہ و میزبان ندا نے بیٹی سمیت کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر