پاکستان ک نامور اداکار ہمایوں سعید نے عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے
تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
اداکار ہمایوں سعید نے سماجی ابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں۔
ہمایوں سعید کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی کیمشن میں اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے ایک پیغام جاری کیا۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے بعد ہم سب پر فرض ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکیں اور اِس مقصد کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں۔
ہمایوں نے کہا کہ براہِ مہربانی بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جب آپ گھر سے باہر جائیں تو ماسک لازمی پہنیں، اس کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں۔
اس کے علاوہ ایس پی اوز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اداکار نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے اور نہ ہی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھ رہے ہیں ۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ براہِ مہربانی ایسا نہ کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
