
پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار ابرارالحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
My corona test came positive, i am home quarantined, however ,inshahallah, i will keep performing my duties through Skype as Red Crescent and Sahara worker. Please pray for me and all those fighting it.
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 31, 2020
یاد رہے کہ گلوکار ابرارالحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھاکہ کچھ دنوں سے انہیں عالمی وبا کورونا کا خدشہ لاحق ہو رہا ہے۔
گلوکار ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ انہیں گزشتہ رات سے خشک کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، لیکن وہ اُمید کرتے ہیں کہ یہ کورونا نہ ہو۔
تاہم گلوکار نے ٹیسٹ کروایا تو معلوم ہوا کہ انہین کورونا وائرس ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ ابرارالحق نے گورنر پنجاب سمیت دیگر لوگوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کیا تھا۔
گلوکار نے تمام لوگوں سے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
ابرارالحق نے بتایا کہ اب ریڈ کریسنٹ اور سہارا ٹرسٹ کے لیے سکائپ پر کام جاری رکھوں گا۔
دوسری جانب ابرارالحق نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اس حوالے سے ابرار الحق کے مداحوں کی جانب سے گلوکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ابرار الحق کے مداحواں کی بڑی تعداد ان کی جلد صحت یابی کے لیے بڑی تعداد میں دعائیہ پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News