پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے تمام مسلمانوں کوعید منانے کا مشورہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید سادگی سے ہی منائیں مگر لازمی منائیں۔
Amidst this pandemic and recent tragic incident, Allah's instruction of Eid must be celebrated, we should pray for every departed soul and every soul that is suffering. Yet Eid must continue in our simpler, spiritual way. Eid Mubarak .
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) May 23, 2020
عید الفطر کے موقع پر فیصل قریشی نے کہا کہ ہم سب ہی وبائی بیماری اور حالیہ المناک واقعے کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن ہمیں پھر بھی اللّہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے عید لازمی منانی چاہیے۔
اداکار نے کہا کہ عید تمام امت مسلمہ کے لیے االلّہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہے۔
دوسری جانب اداکار فیصل قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عید کے موقع پر اپنی دُعاؤں میں اُن تمام لوگوں کو یاد رکھنا ہے جو عالمی وبا اور طیارہ حادثے سے متاثر ہوئے۔
Lots of prayers for all the departed souls in a #planecrash heartbroken news …ALLAH pak sab ko apni hifzo amaan mey rakhy
Advertisement— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) May 22, 2020
واضح رہے کہ فیصل قریشی نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں انتقال کر جانے والوں کے لیے دُعا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
