
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان پاکستانیوں کی مشکلات ہو ئیں آسان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی تجویز کردی ہے، سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے کمی کا کہا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کی تجویز دی گئی۔
اوگرا کی جانب سے سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔
قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سےملک کو فائدہ ہوگا۔
حکومت نے مئی کیلئے تیل کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے کمی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News