جانسن
برطانیہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد برھنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بتایا کہ کورونا سے 118 اموات ہوئی ہیں، اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 793 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بورس جانسن نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے مرحلے میں جانے کی پوزیشن میں ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یکم جون سے ریسیپشن، ائیر ون اور ائیر 6 کے طلبہ اسکول جائیں گے۔
جبکہ تمام اسکول یکم جون سے کھلنے کیلئے تیار نہیں ہونگے۔
چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز کے لاک ڈاؤن کے دوران ڈرھم جانے پر ان سے مستعفی ہونا کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ بورس جانسن نے تمام لوگوں کو کورونا کو روکنے کیلئے ہدایات پر عمل جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
