دنیا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ خوفناک رفتار کے ساتھ جاری ہے اور روز بروز تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں جان لیوا وائرس سے باسٹھ لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہے جبکہ تین لاکھ بہتر ہزار افراد موت کی نیند سوچکے۔
یاد رہے کہ کورونا سے امریکا میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار تک پہنچ گئی
اس کے علاوہ برازیل میں بھی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اورا ب تک انتیس ہزار افراد کی جانیں جاچکیں ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے 38 ہزار، اٹلی میں 33 ہزار، فرانس میں 29 ہزار اور اسپین میں 27 ہزار افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔
دوسری جانب لاطینی امریکا کے ممالک میں بھی کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہوچکا ہے اورتواور میکسیکو میں بھی ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ موذی کورونا وائرس نے اب تک دنیا میں تین لاکھ بہتر ہزار گھروں کے چراغ گل کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
