
پی آئی اے طیارے کے حادثے میں 76 افراد کےجاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پی آئی اے طیارے کے حادثے میں 76 افراد کےجاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، 2 افراد طیارے حادثے میں خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں، بچ جانے والے افراد دارلصحت اور سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 76 افراد میں سے 5 افراد کی شناخت کی جاچکی ہے، 44 ڈیڈ باڈیز جناح اسپتال میں ہیں جبکہ 32 ڈیڈ باڈیز سول اسپتال میں ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر بردار طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی گرکر تباہ ہوگیا تھا، جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔
حادثے کی شکار پرواز عید کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی گئی تھی۔ پرواز نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی اور اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچ گئی لیکن لینڈنگ سے چند ہی لمحوں پہلے پرواز کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News