
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتداءووہان کی لیبارٹری سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اہم ثبوت ہیں کہ کورونا وائرس کی ابتدا ءووہان کی لیبارٹری میں ہوئی ۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا 128 دن پہلے سارس وائرس جیسے مرض میں مبتلا مریض کی اطلاع آئی تھی۔اگلے روز ڈاکٹر لی نے معلومات اپنے ساتھیوں سے آن لائن شئیر کی تھیں۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ 31 دسمبر کو ووہان انتظامیہ نے نامعلوم نمونیہ کے مریضوں کی اطلاع دی ۔تاہم ڈاکٹر لی سمیت 7 ڈاکٹرز کو غلط معلومات پھیلانے پر حراست میں لیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین چاہتا تو لاکھوں انسانی زندگیاں بچا سکتا تھا ۔چین نے ووہان میں وائرس کو چھپایا ۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 128 دن بعد بھی چین معلومات کو چھپا رہا ہے ، کیونکہ دنیا کی رسائی وہاں تک ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News