Synopsis
سندھ گندم اسکینڈل میں نیب کی بڑی کامیابی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں ہونے والے سب سے بڑے گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گندم اسکینڈل میں ملز مالکان اور سندھ کا محکمہ خوراک ملوث ہے۔ سندھ کے 9 اضلاع سے 4 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم خردبرد کی گئی جبکہ سندھ کے گوداموں سے 15 ارب روپے مالیت کی گندم چوری کی گئی۔
نیب کے ایکشن پر ملز مالکان سمیت دیگر ملزمان نے 10 ارب روپے کی پلی بارگین کرلی ہے۔
قومی احتساب بیورو سکھر نے گندم اسکینڈل پر 4 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News