پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر پاول جونز نے عید الفطر پر پاکستانیوں کے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں پاول جونز نے کہا کہ السلام و علیکم اور عید مبارک، میں امریکی مشن اور ہم سب کی جانب سے پاکستانیوں کو رمضان کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاول جونز نے کہا کہ عید الفطر کے پرلطف موقع پر ہم ان کے معترف ہیں جنہوں نے رمضان میں روزے رکھے اور دوسروں کی مدد کی۔ میں ہمیشہ سے پاکستانیوں کی سخاوت و ایثار سے متاثر ہوا ہوں جو کہ کم نصیبوں کی مدد کرتے ہیں۔
“I would like to congratulate all Pakistanis on the completion of Ramazan,” said #AmbJones in his #EidUlFitr video. The Ambassador also announced a new U.S. contribution of $6 million to strengthen Pakistan’s response to coronavirus. #EidMubarak #HappyEid #Partners4Prosperity pic.twitter.com/8C6F3YG6AF
Advertisement— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) May 24, 2020
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکی بھی پاکستانیوں کو عید مبارک اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ہم سب کو ایک محفوظ اور صحتمند وقت کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جو کہ آپ کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔کورونا وائرس کے خلاف امریکہ اور پاکستان کی صحت کی شراکت داری رمضان اور اب عید میں بڑھی ہے۔
پاول جونز نے کہا کہ امریکہ نے نئی فنڈنگ میں اب مزید 6 ملین ڈالرز کا اضافہ کیا ہے۔6 ملین ڈالرز کے اضافے کے ساتھ اب تک امریکہ پاکستان کے لیے 21 ملین ڈالرز کی فراہمی کا وعدہ کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
