کورونا ویکسین کے حوالے سے امریکا نے چین پر چوری کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سیکیورٹی ماہرین نے بتایا کہ چینی ہیکرز کورونا ویکسین کی تحقیق چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ہیکروں کو انتباہ جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیںْ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز دانشورانہ حقوق املاک انٹیلیک چوئل پراپرٹی رائٹس کو بھی ہدف بنا رہے ہیں۔
چین میں اس وقت حکومتی و نجی کمپنیاں کورونا کی ویکسین بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔
دوسری جانب بیجنگ میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان تمام تر الزامات اور سائبر حملوں کو مسترد کردیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنا تصدیق کے چین پر یہ الزام عائد کرنا بلکل اور غیر اخلاقی حرکت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے سائبر حملوں کی رپورٹس منظر عام آئی تھی جس میں ایران، چین، روس اور شمالی کوریا مشتبہ سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
