پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام نے مداحوں کے ساتھ ایکٹنگ کے تجربے کو شیئر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم میں پہلی بار ایکٹنگ کرنے کے تجربے کے بارے میں کچھ باتیں شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پرشنیرا نے اپنی فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی ہے۔
شنیرا اکرم نے اپنے تجربے کو بتایا کہ فلم سیٹ پر کام کرنے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا۔
شنیرا نے کہا کہ جس اداکار کے ساتھ میری شوٹنگ تھی اُس کی اداکاری کی صلاحیت کی وجہ سے میں گھبرائی ہوئی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ فلم سیٹ پر جب ایک منجھا ہوا اداکار ہو تو یہ پہلی دفعہ ایکٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک عجیب سی کیفیت ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ فیصل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں شنیرا اکرم کے ساتھ وسیم اکرم، فواد خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید، کرن حق، مانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شنیرا اکرم نے بتایا کہ فلم سیٹ پر ان کے پاؤں میں موچ بھی آگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
