Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرفان خان کی یادگار ویڈیو بیٹے نے شیئر کردی

Now Reading:

عرفان خان کی یادگار ویڈیو بیٹے نے شیئر کردی
irafan khan

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل نے والد کی یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار عرفان خان کے 19 سالہ بیٹے بابیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کی پانی پوری کھاتی ہوئی ویڈیو پوسٹ کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان کسی مقامی ریسٹورنٹ میں بیٹھے پانی پوری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بابیل نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ طویل عرصے سے ڈائٹ پر ہوں اور ایک دن آپ کو پانی پوری سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے ۔‘

Advertisement

 یاد رہے گزشتہ دنوں قبل نامور بالی وڈ اداکار عرفان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 54 برس تھی، کولون انفیکشن ان کی موت کا سبب بنا۔

عرفان خان کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور چند ماہ قبل لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عرفان خان کو کولون انفیکشن کے سبب ممبئی کے مقامی ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں حالت تشویش ناک ہونے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ، لالی وڈ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

شان شاہد

Advertisement

لالی وڈ اداکار شان شاہد نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

سجل علی

اداکارہ سجل علی نے عرفان خان کے انتقال پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement

زارا نور عباس

اداکارہ زارا نور عباس نے عرفان خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاعری کا انداز اپنایا۔

عمران عباس

عمران عباس نے انسٹاگرام پر عرفان خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی موت کا سن کر انتہائی غمزدہ ہیں۔

Advertisement

https://www.instagram.com/p/B_jhV9Lnaoo/?utm_source=ig_embed

واضح رہے کی بھارتی اداکارعرفان خان کا انتقال بالی وڈ انڈسٹری کا بڑا نقصان ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر