پاکستان میں شوال المکرم 1441 ہجرہی کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے۔ عیدالفطر کل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو فیصل آباد، کشمور، لاہور، رحیم یار خان، صادق آباد، ٹیکسلا، پسنی خان پور، لورا لائی، ژوب، خان پور، گھوٹکی، کوئٹہ شکارپور، جیکب آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں 3 گھنٹے سے جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے شہادتیں حاصل کر رہی ہے ، مچاند کی رویت سے متعلق اعلان اب سے کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے حاصل ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں اعلان کرے گی۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ زونل کمیٹی ممبران اور نیوی کے ماہرین جبکہ تکنیکی معاونت کےلیئے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں نماز مغرب کے و قفے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ فیصلے کے بعد اعلان کیا جائے گا اس لیے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے گا۔ ملک بھر سے شہادتیں حاصل کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان سے سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے ٹویٹ میں کہا کہ سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے چاند دیکھنے کے حوالے سے شہادتیں موصول ہونے کا دعوی کر دیا ، پسنی سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے کہا کہ چاند دیکھنے کی تصدیق 27 سالہ عبداللہ, 26 سالہ شفقت اور 40 سالہ کامران نے کی جبکہ اورماڑہ سے مندرجہ زیل افرادجن میں 55 سالہ نعیم, 26 سالہ عدنان اور 24 سالہ وسیم احمد اور دیگر نے بھی چاند دیکھا۔
سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے اورماڑہ اور پسنی میں چاند دیکھنے کی شہادت دینے والوں کے موبائل نمبر بھی ٹویٹ میں جاری کر دئیے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کردیا ہے کہ آج چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی علاقے سے ابھی تک چاند دکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں ہیں کل آخری روزہ ہوگا اور عید الفطر انشاء اللہ 25 مئی کو منائی جائے گی۔
رویت ہلال کمیٹی کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News