Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر، تمام متاثرین کے اہلِ خانہ کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہوں

Now Reading:

علی ظفر، تمام متاثرین کے اہلِ خانہ کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہوں
علی ظفر

پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر قوم کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے۔

Advertisement

علی ظفر نے پوسٹ میں لکھا کہ اِس عید کے موقع پر میرا دل اُن تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے عالمی وبا اور طیارہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جن کے پیارے ابھی بھی اپنی زندگی بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جمعتہ الوداع کے دن کراچی میں پی آئی اے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد پاکستانی قوم افسردہ ہوگئی ہے اور ہر کوئی افسوس کا اظہار کر رہا ہے۔

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میرے پاس اُن تمام خاندانوں کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم اور تمام متاثرین کے اہلِ خانہ کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہوں۔

علی ظفر نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ مستقبل میں آنے والی عیدیں ہمارے لیے خوشیاں لائے گی۔

Advertisement

دوسری جانب علی ظفر نے کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ اِس سال کی ایک اور المناک خبر ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارعلی ظفر نے تمام لوگوں کو گھروں میں محفوظ رہنے کی تلقین بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر