انسٹاگرام نے دلچسپ نیا گروپ چیٹ فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین پچاس دوستوں کے ساتھ گروپ چیٹ کرسکتے ہیں۔
An easy way to video chat with up to 50 of your favorite people? Yes please 🙋♀️
Starting today, you can create @messenger Rooms on Instagram and invite anyone to join 👇 pic.twitter.com/VKYtJjniEt
Advertisement— Instagram (@instagram) May 21, 2020
انسٹاگرام کمپنی کے مطابق بتایا گیا کہ اس کا استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ویڈیو چیٹ روم بنانا ہوگا جس کے بعد وہ اپنی پسند کے پچاس لوگوں کو ایڈ کر کے بات کرسکے گا۔
یاد رہے کہ یہ ویڈیو چیٹ روم انسٹاگرام مسینجر پر بنائے جاسکتے ہیں، جس صارف کو مدعو کیا جائے گا اُس کے پاس ایک نوٹی فکیشن پہنچ جائے گا جس پر کلک کر کے وہ گروپ کالنگ کا حصہ بن سکے گا۔
اس سے قبل فیس بک نے پچاس دوست بیک وقت مٹینگ یا آپس میں گفتگو کرنے کا فیچر متعارف کروایا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ نے بھی صارفین کے لیے بھی گروپ چیٹ فیچر متعارف کرایا ہے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام نے زوم کو ٹکر دینے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
