
دل جسمانی اعضا میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن کیا یہ حقیقت ہے کہ دانت کا درد دل کی بیماری کی وجہ بن سکتا ہے۔
ہم یہاں 6 ایسی غیر متوقع علامات کا ذکر کر رہے ہیں جو حقیقی طور پر دل کے امراض کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔
اس حوالے سے ماہر امراضِ قلب Amar Singhal کا کہنا ہے کہ دانت کے درد میں ہر بار ڈینٹسٹ کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ کبھی کبھی ہارٹ اٹیک کی جانب بھی اشارہ ہوتا ہے-
انہوں نے بتایا کہ یہ درد ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے دانتوں یا جبڑوں سے باہر آرہا ہو-
دانت کے درد کے علاوہ اگر آپ کو کھانسی کے ساتھ شفاف کے بجائے گلابی یا سفید رنگ کے بلغم کی شکایت ہو تو یہ دل کی کسی بیماری کی جانب اشارہ بھی ہوسکتا ہے-
Nate Masterson کے مطابق طویل عرصے سے رہنے والی کھانسی کی وجہ سے پیدا ہونے والا عجیب رنگ کا بلغم دل کے کسی مسئلے کے سب ہوسکتا ہے-
اس کے علاوہ اعضاﺀ کی سوجن بھی قلبی نظام میں خرابی کی جانب اشارہ کرتی ہے-
خیال رہے کہ ہاتھ یا پاؤں کی طویل وقت تک سوجن کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں خون کی گردش صحیح طرح سے نہیں ہورہی- جب خون درست انداز میں پمپ نہیں ہوتا تو وہ قدرتی طور پر دل سے دور اعضا میں جمع ہوجاتا ہے-
حیرت کی بات یہ ہے کہ جب آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی ٹانگوں کے بال کم ہورہے ہیں تو یہ دل کی صحت کی خرابی کی طرف نشاندہی بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب اگر بغیر کسی چوٹ کے بھی آپ کے ناخن نیلے یا جامنی رنگ کے ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں صحیح انداز میں آکسیجن نہیں مل رہی، جس کی وجہ دل کی شریانوں میں پیدا ہونے والی خرابی ہے ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ماحول میں سب کچھ نارمل ہونے کے باوجود اگر آپ کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے تو لازمی آپ کے دل کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News